09 November 2017 - 20:37
News ID: 431731
فونت
۸۰ علیرضا فداكار نے کہا : ممالک کے زائرین چہلم امام حسین (ع) پیدل مارچ میں شرکت کے لئے نجف سے کربلائے معلی روانہ ہوگئے ہیں۔
 زائرین چہلم امام حسین (ع)

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف میں عتبات عالیات کی تعمیر نو کے ایرانی ادارے کے سربراہ علیرضا فداكار نے کہا ہے کہ 80 ممالک کے زائرین چہلم امام حسین (ع) پیدل مارچ میں شرکت کے لئے نجف سے کربلائے معلی روانہ ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ہر سال ایران سیمت پوری دنیا سے لاكھوں مسلمان زائرین امام حسین (ع) كے چہلم میں شركت اور حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان كے ساتھ شہید ہونے والے 72 شہدا كیلئے اپنے عقیدت اور محبت كو پیش كرنے كیلئے كربلا پہنچتے ہیں۔

فداكار نے كہا كہ 2۔5 ملین ایرانی زائرین كے علاوہ ایشیائی، افریقی اور امریكی ممالك كے زائرین نے اربعین امام حسین (ع) میں شركت كی ہیں اور اس عظیم عالمی پیدل مارچ میں اسلامی جمہوریہ ایران، جمہوریہ آذربائیجان، افغانستان، پاكستان، بھارت، شام، ملائیشیا، انڈونیشیا، تركی اور لبنان كے زائرین سب سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے مزید كہا كہ زائرین عراقی دارالحكومت بغداد اور نجف اشرف كے ایئرپورٹ سے عراق داخل ہوكر اور اپنے كاروانوں كے ساتھ نجف سے كربلا تك اربعین كے جلوس اور چہلم امام حسین (ع)پیدل مارچ میں شركت كر رہے ہیں۔

تفصیلات كے مطابق اربعین امام حسین(ع) پیدل مارچ میں دو كرور سے زائد زائرین كی شركت متوقع ہے۔

ہر سال ایران سیمت پوری دنیا سے لاكھوں مسلمان زائرین امام حسین (ع) كے چہلم میں شركت كے لئے كربلا پہنچتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬