رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
حضرت آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای نے اپنے اس پیغام میں اعلی حکام سے فرمایا کہ امدادی کاموں میں تیزی لائی جائیں اورتمام وسائل سے استفادہ کیا جائے تا کہ جانی نقصانات کم سے کم ہوں۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ فوج، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اورعوامی رضا کارفورس (بسیج) منظم طریقے سے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور ملبے تلے دب جانے والوں کو نکالنے اور زخمیوں کو منتقل کرنے میں مدد کریں اور سرکاری، فوجی اور سول ادارے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں اور اسی طرح متاثر ہونے والوں کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کریں۔
حضرت آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای نے دل کی گہراہوں سے اس ناگوار سانحہ پر ایرانی عوام خاص طور سے کرمانشاہ کے لوگوں اور سانحہ کے متاثرین کے اہل خانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے خداوند متعال سے اس رنج و مصیبت کو اپنی رحمت و فضل قراردینے اورایرانی قوم کیلئے صبرواستقامت کی دعا کی
رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے اپنے اس پیغام میں ایک بار پھر تاکید کی کہ جو بھی متاثرین کی مدد کرسکتا ہے ان کی فوری مدد کریں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے مغربی علاقوں میں کل رات آنے والے 7.3 ریکٹر اسکیل پر زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی اور اب تک 164 افراد جاں بحق اور 1686 افراد زخمی ہوئے۔
عراق میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰