19 November 2017 - 11:05
News ID: 431877
فونت
ایران بھر میں آج فرزند رسول حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام اور مذھبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کا یوم شہادت

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق، پاکستان، ہندوستان، لبنان اور دنیا کے گوشہ و کنار سے آئے ہوئے لاکھوں کی تعداد میں سیاہ پوش عزادار، سوگواری کے دستوں اور انفرادی طور مرثیہ اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے بارگاہ امام ہمام میں حاضر ہورہے ہیں اور آپ کی یاد میں اشک غم بہارہے ہیں۔

آج علی الصبح خادمین بارگاہ رضوی کے ایک دستے نے مخصوص انداز میں صلوات و سلام پڑھا اور آپ کے روضے انور پر حاضری دی۔

قم المقدس اور شیراز میں حضرت شاہ چراغ کے حرم مطہر میں بھی حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے جبکہ قم شہر سیاہ پوش و عزا دار ہے اوربارگاہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا میں  ماتمی دستے اور عزاداروں کی بڑی تعداد حاضرہو کرآپ کو آپ کے برادر بزرگوار کا پرسہ دے رہے ہیں۔

تہران میں حضرت صالح ابن امام زین العابدین اور شہر رے میں حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کے روضوں میں بھی امام رضا علیہ السلام کی یاد میں مجالس عزا کا سلسلہ جو کل رات سے شروع ہوا تھا بدستور جاری ہےاور آپ کی یاد میں جلوس ھائے عزا برآمد کیے جا رہے ہیں۔

ایران کے دیگرتمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی یاد میں مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے

عزاداری کا یہ سلسلہ آج رات دیر گئے تک جاری رہے گااور آخر میں مجالس شام غریباں منعقدکی جائیں گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬