21 November 2017 - 11:55
News ID: 431907
فونت
قائد انقلاب اسلامی کے لئے سردار سلیمانی کا اہم خط :
ایرانی پاسداران انقلاب کے قدس کور کے کمانڈر نے قائد انقلاب اسلامی کے نام ایک پیغام میں ان کی حکیمانہ قیادت اور قوم و حکومت و فوج و عراق و شام کے عوامی رضاکار فوج کا استحکام کو داعش دہشتگردوں کا خاتمہ اور اس بڑی کامیابی کی علت اجان ہے ۔
قائد انقلاب اسلامی و سردار سلیمانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل قاسم سلیمانی نے داعش دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ اور مقاومتی فرنٹ، شام اور عراق کی فورسز اور عوامی فورسز کی کامیابیوں پر رہبر معظم کی عالمانہ ہدایات، عراق اور شام میں تمام قوموں کی وحدت بالخصوص حکومت کی جانب سے رضاکارانہ فورسز اور دلیر جوانوں کی حمایت کے ذریعے دہشتگردوں اور ان کے حامی امریکا و صیہونیوں کے خلاف شامی علاقے ابوکمال کو فتح حاصل ہوئی ہے اس سلسلہ میں ایرانی پاسداران انقلاب کے قدس کور کے کمانڈر نے قائد انقلاب اسلامی کے نام ایک اہم پیغام شایع کیا ہے ۔

جنرل سلیمانی کے پیغام کا مکمل متن حسب ذیل ہے

بسم الله الرحمن الرحیم

انّافَتَحنا لَک فتحاً مُبینا

محضر مبارک رهبر عزیز و شجاع قائد انقلاب اسلامی

حضرت آیت الله العظمی امام خامنہ ای مدظلہ العالی

سلام علیکم

امیرالمؤمنین حضرت علی (ع) کے زمانے کی طرح کہ حقیقی اسلام ناب محمدی کی میٹھاس و مواقع کو درک کرنا مسلمانوں سے چھین لیا گیا تھا اسی طرح گزشتہ چھ سال میں خطرناک دہشتگرد گروپ نے ناجائز صہیونی ریاست اور امریکہ کی حمایت کے ساتھ اسلام فوبیا پھیل کرکے مظلوم مسلمانوں کو قتل عام کر دیا۔

اس لعنت کا اصلی مقصد اسلامی دنیا اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنا تھا، انہوں نے عراق اور شام میں اسلامی حکومت کے نام سے سازش کے ساتھ ان دو ممالک کے جوانوں کو دھوکہ دے دیا اسی لئے شامی اور عراقی قوم بہت ہی خطرناک بحران کا سامنا ہوئے۔ داعش دہشتگردوں نے اپنے وحشیانہ اور انسانیت سے دور اقدامات کے ساتھ عراق اور شام پر قبضہ جما لیتے ہوئے ہزاروں گاؤں، شہروں، فیکٹریاں، سڑکوں، تیل اور گیس کی لائنز، پاور پلانٹس، تاریخی عمارتوں اور سب چیزوں کو بموں اور دھماکوں سے تباہ کردیا۔

جبکہ داعش کی جانب سے آنے والے نقصانات کے اعداد و شمار کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا مگر ابتدائی تحقیق کا تخمینہ 5 کھرب سے زائد ہے۔

انہوں نے کہا : داعش نے عراق اور شام میں  بڑی بے رحمی کے ساتھ  مسلمانوں اور غیر مسلمانوں  کا قتل عام کیا اور بڑے وسیع و عریض علاقہ میں اپنے قدم جما لئے ، اسے اس سلسلے میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل رہی ۔ داعش نے ہولناک ، وحشیانہ اور سنگین جرائم کی داستانیں رقم کیں جن میں بچوں کے  سر قلم کرنا، کھال اتارنا اور بچوں اور عورتوں کے سامنے ان کے مردوں کو قتل کرنا ، عورتوں کو کنیز بنانا ، عورتوں کی ہتک حرمت کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ داعش نے اس فتنہ میں  ہزاروں مساجد ، اسکولوں، مزاروں ، اسپتالوں اور دیگر عمومی اور مقدس مقامات کو تباہ اور ویران کیا۔

ان ممالک کے کچھ مسلم لوگ اس زہریلا طوفان کا شکار ہوئے اور بعض اس تکفیری گروپ کے خنجر کی قربانی ہو چکا ہے اور لاکھوں بے گناہ افراد بے گھر ہوئے۔

اس کالی سازش(داعش) نے ہزاروں مساجد اور مقدس مقامات کو تباہ کر کے ان کے معصوم اور بے گناہ نمازیوں کو امام جماعت کے ساتھ دھماکہ کے ذریعہ شہید کردیا۔

چھ ہزار سے زیادہ دھوکہ دینے والے نوجوان نے اسلام کے نام سے چوکوں، مساجدوں، اسکولوں اور ہسپتالوں جیسے عام مراکز میں اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جو اس وحشیانہ اور دہشتگردانہ کاروائیوں کے نتیجے میں ہزاروں مرد و خواتین اور نہتے بچوں شہید ہوگئے۔

وہابی د ہشت گرد گروہ نے اسلام اور جہاد کے نام پر ہزاروں مسلمان جوانوں کو اپنی طرف کھینچ کر دہشت گرد بنایا ۔ امریکہ کے موجودہ صدر کے اعتراف کے مطابق داعش کو خود امریکہ  کی خفیہ ایجنسی اور امریکی حکام نے تشکیل دیا اور امریکی حکام کی اس پالیسی کا سلسلہ  ابھی بھی جاری ہے  وہ اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے اپنے شوم منصوبوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اللہ تعالی کے فضل و کرم ، پیغمبر اسلام اور اہلبیت علیھم السلام کے نظر عنایت اور ولی امر مسلمین حضرت ایت اللہ العظمی امام خامنہ ای نیز مرجع عالیقدر آیت اللہ سیستانی کے حکیمانہ ہدایات اور ارشادات کی روشنی میں داعش کے شجرہ خبیثہ کو عراق اور شام میں شکست ہوگئی ہے داعش کی خلافت کا خاتمہ ہوگیا ہے جس میں عراق و شام ، ایران ،روس اور اسلامی مزاحمتی تنظیموں  حزب اللہ لبنان ، حشد الشعبی ، حیدریون، فاطمیون اور زینبیون نے اہم کردار ادا کیا ۔

شامی اور عراقی حکومت، عوام ، فوج خاص طور پر رضا کارانہ فورس حشدالشعبی، حزب اللہ اور سید حسن نصرالله (حفظه الله تعالی ) نے داعش کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے سب سے بڑا تعمیری اور اہم کردار ادا کیا۔

بے شک عراق اور شام میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت، پارلیمنٹ، وزارت دفاع، پولیس اور فوج کی کوششوں اور بھر پور حمایتیں قابل قدر ہیں۔

میں آپ کی مخلص سپاہی کی حیثیت سے ایک بار پھر حضرتعالی کی خدمت میں داعش دہشتگردوں کے چنگل سے شامی علاقے ابوکمال کی مکمل آزادی اور اس لعنت کا خاتمہ اعلان کرتا ہوں اور اس فتح پر تمام امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ میں  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ولی امر مسلمین اور دنیا کے تمام مسلمانوں کی خدمت میں اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وَ مَا النَّصرالّا مِن عِندِالله العَزِیزِ الحَکیم

فرزند و سربازتان

قاسم سلیمانی

۹۸۹/ف۹۷۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬