21 November 2017 - 12:26
News ID: 431908
فونت
محمد جواد ظریف :
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا : ایران، افغانستان کے حوالے سے اقوام متحدہ کیساتھ باہمی تعاون کیلیے تیار ہے ۔
محمد جواد ظریف

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان امور تادامیچی یاماموتو کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، افغانستان کے استحکام کو برقرار رکھنے کیلیے کسی بھی شعبے میں اقوام متحدہ کیساتھ باہمی تعاون پر تیار ہے۔

انہوں نے ایران اور افغانستان کے درمیان برھتے ہوئے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے اور عراق اور شام میں دہشتگرد گروپ داعش کی حالیہ شکستوں کے باوجود خطے اور افغانستان میں داعش کی لعنت کا خاتمہ اور اس کی دہمکیوں سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ملاقات کا اہم محور افغانستان کے قیام امن اور استحکام کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران،ا فغانستان کی قومی اتحاد حکومت اور اقوام متحدہ کی بھرپور کوششوں کا اعلان کرنا تھا۔

اس موقع میں یاماموتو نے افغانستان کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اور افغانستان میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬