‫‫کیٹیگری‬ :
22 November 2017 - 21:30
News ID: 431925
فونت
حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں امت اسلامیہ کو داعش پر پیروزی کی مبارکباد پیش کی ۔
حضرت آیت الله صافی گلپائگانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں امت اسلامیہ کو داعش پر پیروزی کی مبارکباد پیش کی ۔

اس مرجع تقلید کے تہنیتی پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :

بسم الله الرحمن الرحيم

«وَ مَا رَمَيتَ إذ رَمَيتَ وَ لکِنَّ اللهَ رَمي ۔ ترجمہ : ای محمد(ص) کنکریاں آپ نے نہیں ماریں بلکہ خدا نے ماریں ہیں »

بے انتہا شکر اس خدا کا جس نے اپنی عنایت و فضل سے اور شکرانہ حضرت ولی عصر عجّل الله تعالي فرجه الشريف کا جن کی خصوصی عنایتوں کے سبب لشکر اسلام کو مکمل طور سے مسلح لشکر کفر و ضلالت اور ضد انسانیت پر پیروزی نصیب ہوئی کہ جو شیطان و صھیونیت کے آلہ کار اور اسلام و مسلمانوں کے خلاف بیگانہ طاقتوں کی سازشوں کو جامعہ عمل پہنانے مصروف تھے ۔

وہابیت اور اس کے آلہ کار حیوان صفت داعش کی بے شمار جنایتوں کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ،  اور الحمد للہ آج عالم اسلام خصوصا علاقہ کے مسلمان کو ان جنایتکاروں کے وجود سے راحت مل گئی کہ ہم اس عظیم پیروزی پر خداوند متعال کے شکرگزار ہیں ۔

میں اس پیروزی کو حضرت بقية الله الاعظم ارواح العالمين له الفداء، عراق ، لبنان، شام کی مظلوم عوام اور خصوصا اسلامی جمھوریہ ایران کی عوام ، فوج ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ، کمانڈر جرنل حاج آقائے قاسم سليمانی کہ جن کا اس پیروزی میں اہم کردار رہا ہے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس راہ حق کے شھیدوں کو سلام و درود بھیجتا ہوں ۔ «وَ مَا النَّصر إلَّا مِن عِندِ اللهِ العَزيزِ الحَکيم»

3 ربيع الاول 1439 هـ ۔ ق مطابق، ۲۲ نومبر ۲۰۱۷ عیسوی

لطف الله صافی گلپائگانی

/۹۸۸/ ن۹۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬