22 November 2017 - 21:29
News ID: 431928
فونت
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے محبت اہلبیت کو محور بنا کر اسلامی مذاہب کے درمیان زیادہ سے زیادہ اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے-
محبان اہلبیت اور تکفیری بین الاقوامی کانفرنس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تشخیص مصلحت نظام کو نسل کے سربراہ آیت اللہ محمود ہاشمی شاہرودی نے تہران میں محبان اہلبیت اور تکفیریوں کے مسئلے کے زیرعنوان منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس عنوان کی یہ کانفرنس اہلبیت کی محبت کے محور پر اسلامی مذاہب کے درمیان اتحاد کو زیادہ سے زیادہ مستحکم بنانے کی جانب ایک نیا قدم ثابت ہوگی -

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے کہا کہ اسلام کے سبھی اعلی مفاہیم اہلبیت اطہار علیھم السلام کی سیرت اور روش میں موجزن ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آج سامراجی محاذ نے اس عظیم توانائی اور مسلمانوں کے درمیان ظلم سے نبرد آزما ہونے کے جذبے کو درک کرلیا ہے اسی لئے وہ تکفیری اسلام کے قالب میں ایک جعلی اور تحریف شدہ اسلام پیش اور جہاد کا غلط مفہوم بیان کرکے اصلی اسلام کی بنیادی قدروں کو نابود کرنے کی کوشش کررہا ہے -

انہوں نے کہا کہ آج جتنے بھی جعلی اور تکفیری اسلام سامنے آئے ہیں سب کا مشترکہ نظریہ اہل بیت عصمت و طہارت علیھم السلام سے بغض و عداوت اور ان کے چاہنے والوں اور پیروؤں سے دشمنی ہے -

آیت اللہ ہاشمی شاہرودی نے کہاکہ اربعین کا ملین مارچ اور اس عظیم ملین مارچ میں مسلمانوں کے دیگر مذاہب کے لوگوں حتی غیر مسلموں کی عظیم شرکت اسلام کے آفاقی انقلاب کے راستے میں اتحاد کے قیام میں محبت اہل بیت کی عظیم طاقت و توانائی کو ثابت کرتی ہے -

اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے بھی محبان اہلبیت بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مغربی ایشیا میں تیزی سے بدلتی ہوئی حساس صورتحال میں حاصل ہونےوالی کامیابیوں نے مسلم اقوام اور دنیا کے حریت پسندوں کے اندر عزت اور خود اعتمادی پیدا کی ہے-

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ آج اسلامی بیداری تین معیاروں پر استوار ہے جو سامراج کی نفی، صیہونیت کی مخالفت اور استبداد کے خلاف ڈٹ جانے سے عبارت ہے -

انہوں نے کہاکہ گذشتہ برسوں کے دوران اسلامی ملکوں میں پیدا ہونے والی اسلامی بیداری امریکا اور صیہونیزم کے خلاف ایک لہر تھی جو کامیاب رہی ہے اور اس نے بین الاقوامی نظام کے ڈھانچے کو آئینہ دکھایا ہے-

انہوں نے کہا کہ امریکا اور صیہونی حکومت کی سرپرستی میں تسلط پسندانہ نظام، قوموں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے اسلامی ملکوں کے ذخائر کو لوٹ رہا ہے اور مسلمانوں کی سرزمینوں پر قبضہ کررہا ہے ۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہاکہ تسلط پسندانہ نظام نے آج عالم اسلام کے ایک بڑے خطے کو خطرات سے دوچار کردیا ہے-

انہوں نے بحرین کے حالات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ تمام تر ظالمانہ اقدامات کے باوجود یمن ، بحرین اور دیگر اسلامی ملکوں کے دلیر وثابت قدم عوام کا مستقبل تابناک اور روشن ہے - /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬