‫‫کیٹیگری‬ :
22 November 2017 - 11:59
News ID: 431919
فونت
رہبر انقلاب اسلامی:
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ داعش کے شجرہ خبیثہ کے تسلط کا خاتمہ، امریکہ کی سابق اور موجودہ حکومت اوراس سے وابستہ حکومتوں پر کاری ضرب ہے جنہوں نے داعش کو تشکیل دیا اور اس کی حمایت و مدد کی تا کہ مغربی ایشیا پر اپنے ناپاک تسلط کو بڑھاوا دے اور ناجائز صہیونی حکومت کو اس پر مسلط کرے۔
 رہبر انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سپاہ قدس بریگیڈ کے کمانڈرجنرل قاسم سلیمانی کی جانب سے دہشت گرد تنظیم داعش کے عراق اور شام میں خاتمہ پر مبنی خط کے جواب میں فرمایا: میں اللہ کا شکرادا کرتاہوں کہ اللہ تعالی نے آپ کی اور آپ کے ساتھیوں کی مختلف سطحوں پر مجاہدانہ ، فداکارانہ اور مخلصانہ  کوششوں کو مثمر ثمر قراردیا  اور آپ کے ہاتھوں داعش کے شجرہ خبیثہ کونیست و نابود کیا جسے عالمی طاغوتی طاقتوں نے عراق اور شام میں بویا تھا۔ آپ اور آپ جیسے صالح اور نیک افراد نے عراق اور شام سے داعش کے شجرہ خبیثہ کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آپ نے صرف داعش کے تسلط کا ہی خاتمہ نہیں کیا ، بلکہ آپ نے اس خبیث و غلط پالیسی کو بھی شکست دی جوعلاقے میں خطے کے ممالک کے درمیان تفرقہ ڈالنے اور اختلافات پیدا کرنے، صیہونی مخالف محاذ کو ختم کرنے اورآزاد و خودمختارحکومتوں کو اس شقی القلب اور گمراہ کن گروہ کے ذریعے کمزور کرنے پر مبنی تھی۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا  آپ نے سرطانی غدہ داعش کو شکست دیکر عراق و شام کے عوام بلکہ دنیا بھر کی اقوام اور انسانیت کی عظیم خدمت کی ہے۔

آپ نے اس عظیم کامیابی پردل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دشمن کے مکر و فریب سے ہوشیار رہنے پر تاکید کی۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جنہوں نے اس سازش کیلئے سرمایہ کاری کی تھی وہ  آرام سے نہیں بیٹھیں گےاورنئے منصوبوں پر کام جاری رکھتے ہوئے اسے دوسرے علاقے یا پھر نئے نام سے فعال کرنے کوشش کریں گے۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نےدشمن کے مکر و فریب سے ہمیشہ آگاہ اور ہوشیار رہنے،اتحاد و وحدت کی برقراری، بصیرت و آگاہی پر مبنی ثقافتی کام کی انجام دہی اور ہمیشہ آگاہ اور ہوشیار رہنے پر تاکید کی۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نےفرمایا میں آپ کو اور آپ کے تمام ساتھیوں اورعراق و شام کے مجاہدوں کو اللہ کی پناہ میں سونپتے ہوئےاس عظیم کامیابی پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈرجنرل قاسم سلیمانی نے کل منگل کے روزرہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نام ایک پیغام میں داعش دہشتگردوں کے خاتمے اور اس بڑی کامیابی پر رہبر معظم اور اسلامی دنیا کو مبارکباد پیش کی تھی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬