صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ شام، داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں کامیاب ہوا ہے، کہا ہے کہ مشرق وسطی میں بنیادی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے وزیر جنگ لیبرمین نے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے اپنے ملک کی فوجی توانائی کو مضبوط بنایا ہے۔
شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے حالیہ دنوں کے دوران صوبے دیرالزور میں داعش دہشت گرد گروہ کے آخری گڑھ شہر البوکمال میں اس دہشت گرد گروہ کا قلع قمع کر کے ایسی حالت میں اس شہر کو ان دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا ہے کہ جب داعش کو امریکہ اور صیہونی حکومت کی مکمل حمایت حاصل رہی ہے۔
داعش کے قبضے سے شہر البوکمال کی آزادی کے بعد اب دہشت گرد عناصر صرف دیرالزور اور حمص کے صحراؤں میں محدود ہو گئے ہیں ./۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے