22 November 2017 - 12:02
News ID: 431920
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی :
ایران کے صدر نے شام کی سرزمین سے داعش دہشت گرد گروہ کی بنیاد کو اکھاڑ پھینک دیئے جانے کی خبر کو ایران اور پورے علاقے کے عوام کے لئے باعث خوشی قرار دیا ہے۔
حجت الاسلام حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں زراعت سے متعلق پانچویں ملک گیر کانفرنس سے اپنے خطاب میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست پر رہبر انقلاب اسلامی، فوج، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، خاص طور سے میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ایرانی سفارتکاروں کو مبارک پیش کی اور کہا کہ داعش ایک دہشت گرد گروہ ہے جسے بعض بڑی طاقتوں اور علاقے کی بعض رجعت پسند حکومتوں نے جنم دیا اور اسے مسلح کیا تھا۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران، روس اور ترکی کے صدور بدھ کو سوچی میں ایک سہ فریقی اجلاس میں شام اور علاقے کی صورت حال اور مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬