‫‫کیٹیگری‬ :
22 November 2017 - 11:55
News ID: 431917
فونت
نائیجیریا کے شمال مشرقی صوبے آداماوا کی ایک مسجد میں خودکش دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم پچاس افراد جاں بحق ہو گئے۔
مسجد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کے صوبہ آداماوا کی پولیس کے ترجمان نے منگل کو بتایا ہے کہ شہر موبی کے محلے دزالا کی مسجد میں ایک خود کش دہشت گردانہ حملے میں پچاس افراد جاں بحق ہو گئے-

نائیجیریا کے صوبہ آداماوا کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے سربراہ اور موبی شہر کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ نے بتایا کہ یہ خود کش حملہ اس وقت ہوا جب لوگ مسجد میں صبح کی نماز باجماعت ادا کر رہے تھے-

مقامی حکام نے حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ بوکوحرام پر عائد کی ہے-

دو ہزار چودہ میں موبی شہر کو بوکوحرام کے قبضے سے آزاد کرائے جانے کے بعد سے اس شہر میں یہ پہلا دہشت گردانہ حملہ ہے- /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬