‫‫کیٹیگری‬ :
22 November 2017 - 11:57
News ID: 431918
فونت
فواد معصوم:
عراق کے صدر فواد معصوم نے کہا ہے کہ شام میں امن قائم ہونے سے عراق میں بھی امن و امان کی صورت حال مستحکم ہوگی۔
فواد معصوم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی صدر فواد معصوم نے کویت میں ایک پریس کانفرنس میں شام اور عراق کی مشترکہ سرحدوں کی سیکورٹی کے تعلق سے بغداد اور دمشق کے سیکورٹی معاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کامیابی نے شامی گروہوں کے درمیان غیر مشروط طور پر اور اغیار کی مداخلت اور دباؤ کے بغیر آپسی مذاکرات کا راستہ ہموار کر دیا ہے-

عراقی صدر نے عراق اور کویت کے درمیان پائے جانے والے مسائل منجملہ تاوان، خور عبداللہ کے تنازعے اور دونوں ملکوں کی سمندری حدود کے معاملات پر کویتی حکام سے ہونے والی بات چیت کے بارے میں کہا کہ دونوں ہی فریق امید کرتے ہیں کہ یہ سارے مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہو جائیں گے-

عراقی صدر نے کہا کہ آئندہ فروری میں کویت میں ایک بین الاقوامی اجلاس ہو گا جس میں داعش کے قبضے سے آزاد ہونے والے عراقی علاقوں کی تعمیر نو کا جائزہ لیا جائے گا-

دو ہزار تین میں صدام کی حکومت کا خاتمہ ہونے کے بعد فواد معصوم کا دورہ کویت کسی بھی عراقی صدر کا تیسرا دورہ تھا- اس سے پہلے دو ہزار چار میں غازی الیاور اور دو ہزار آٹھ میں جلال طالبانی نے عراقی صدر کی حیثیت سے کویت کا دورہ کیا تھا-/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬