ایران کے وزیر دفاع :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ تہران اپنی دفاعی توانائیوں کے بارے میں کسی بھی ملک سے بات چیت نہیں کرے گا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے ایک گفتگو کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی توانائیوں کے بارے میں کہا کہ دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح ایران کی دفاعی صلاحیتیں قانونی اور جائز ہیں جو صرف اپنے دفاع کے لئے ہیں۔
انہوں نے شام میں دفاعی توانائیوں کی تعمیرنو کےعمل میں روس اور ایران کی موجودگی کے بارے میں کہا کہ شام کی تعمیرنو ایران کے لئے ایک اہم اور بڑا کام ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو جاری رکھنا درحقیقت تعمیرنو کے ذریعے ہی ممکن ہو گا اور شام میں تعمیر نو کا یہ عمل تمام شعبوں منجملہ دفاعی شعبے میں بھی انجام پائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے