03 December 2017 - 19:12
News ID: 432086
فونت
اصغر زارعان :
ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ کے مشیر نے کہا کہ جوہری بیٹریاں ٹیکنالوجی دل کی بیٹریاں، لیپ ٹاپ، آئل فیلڈ، خلائی مصنوعی آلات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
اصغر زارعان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ کے مشیر نے کہا ہے کہ ایرانی سائنسدانوں نے صحت اور صنعت کے شعبوں میں جوہری بیٹریاں بنانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

یہ بات 'اصغر زارعان' نے اتوار کے روز ایرانی صوبے قزوین کے گورنر 'عبدالمحمد زاہدی' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا بھر میں پانچویں بڑے ملک کے طور پر اس ٹیکنالوجی میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور ہمارے ملک سے پہلے امریکہ، روس، فرانس اور برطانیہ نے اس کی تک رسائی حاصل کی ہیں۔

زارعان نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی دل کی بیٹریاں، لیپ ٹاپ، آئل فیلڈ، خلائی مصنوعی آلات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ علم کی بنیاد پر کمپنیوں اور صنعتوں کی ترقی کے ساتھ اس ٹیکنالوجی کی توسیع کو مزید فروغ دینے کی راہ ہموارہ ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق، جوہری پلانٹس میں نصب راڈز کے کاربن کو ہیرے میں تبدیل کرکے بیٹریاں تیار کی جاسکیں گے اور یہ بیٹریاں پانچ ہزار سال تک کار آمد رہیں گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬