05 December 2017 - 10:07
News ID: 432105
فونت
جنرل محمد علی جعفری :
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا : یہ معلوم نہیں ہے کہ سعودی حکام کو علاقے میں بحران اور بدامنی سے کیا فائدہ پہنچ رہا ہے۔
جنرل محمد علی جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سعودی حکام امریکہ کے کہنے پر مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور تفرقہ پھیلا رہے ہیں، کہا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ سعودی حکام کو علاقے میں بحران اور بدامنی سے کیا فائدہ پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے تہران میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام نے اب صیہونیوں سے ہاتھ ملا لیا ہے جو علاقے میں مسلمانوں کے سب بڑے دشمن ہیں۔

سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج ایک مسلمان ملک نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے  کہنے پر خود کو علاقے کے دیگر اسلامی ملکوں منجملہ عراق، شام، یمن، لبنان اور ایران سے جنگ و جدال میں الجھا لیا ہے۔

انہوں نے یمن میں حالیہ فتنوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتنہ انصاراللہ اور یمنی عوام کے خلاف تیار کیا گیا تھا لیکن فورا ہی اس کا سر کچل دیا گیا۔

سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی ملکوں کے عوام ظلم و ستم کے خلاف جنگ کر رہے ہیں، کہا کہ علاقے اور اسی طرح بحرین کے مسلمان عوام بھی ظالموں اور آمروں کے خلاف جد وجہد میں مصروف ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬