10 December 2017 - 19:20
News ID: 432195
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ سعودی عرب صیہونی حکومت کے سامنے سرجھکانا چھوڑ دے۔
حجت الاسلام حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگرسعودی عرب یمن پر بمباری روک دے ، اسرائیل کے سامنےسرجھکانا چھوڑے دے اور اسرائیل سے رابطہ برقرار کرنے کے لئے اس کے سامنے گڑگڑانا بند کردے تو ایران کو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔

صدر مملکت حجت الاسلام حسن روحانی نے اتوار کو پارلیمنٹ میں آئندہ سال کا مالی بجٹ پیش کرنے کے دوران اپنی تقریر میں کہاکہ سعودی عرب صیہونی حکومت کے ساتھ غلط دوستی کا سلسلہ بند اور یمن کے عوام پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ ختم کرکے ایران کے ساتھ دوبارہ تعلقات برقرارکر سکتا ہے ۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران نے علاقے میں سیکورٹی اور امن دوبارہ بحال کردیا ہے کہا کہ استقامتی محاذ کے جانبازوں نے عالمی سامراج اور صیہونیزم کو مایوس اور شام، عراق اور لبنان میں امن بحال کردیا ہے اور انشاء اللہ جلد ہی یمن میں بھی امن قائم ہوجائےگا۔

صدر مملکت حجت الاسلام حسن روحانی نے کہا کہ دنیا کے ساتھ ایران کے تعلقات اس کے عہد وپیمان کی بنیاد پر ہے اور امریکا کی طرح ایران اپنے وعدوں کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی میں بھی کبھی پہل نہیں کرے گا لیکن اگر مقابل فریق نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو ایران کو بھی اس سلسلے میں کوئی تامل نہیں ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہاکہ ایران کی ساری کوشش علاقے میں امن قائم کرنے پر مرکوزرہی ہے اور سیکورٹی کے مسائل حل ہونے کے ساتھ ہی علاقے میں دہشت گردی کے اصلی ستون بھی منہدم ہوگئے ہیں۔

صدر مملکت حجت الاسلام حسن روحانی نے آئندہ سال کے مالی بجٹ کی خصوصیات کے بارے میں بھی کہا کہ روزگار کے مواقع کی فراہمی، اقتصادی ترقی ، غربت کا خاتمہ ، عدم مساوات کی شرح میں کمی، اہم اور بنیادی منصوبوں کی تکمیل اور اقتصادی میدان میں نجی سیکٹر کی شراکت کو جو عوام کی بنیادی خواہشات ہیں اس بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬