12 December 2017 - 11:08
News ID: 432218
فونت
حجت الاسلام والمسلمین سید ابراھیم رئیسی :
آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے بتایا کہ آستان قدس رضوی کی سرمایہ کاری میں سب سے پہلی ترجیح زائرین کے لئے رفاہ اور امنیت کا فراہم کرنا ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین سید ابراھیم رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین سید ابراھیم رئیسی نے ملک کی تمام اسٹوڈنٹس تنظیموں کے سیکرٹریوں سے ملاقات کے دوران کہا: آستان قدس رضوی  مشھد مال جیسے پروجیکٹ سے نکل چکا ہے کیونکہ عام طور پر ایسے مہنگے پروجیکٹس میں غیرملکی مصنوعات کو بیچا جاتا ہے اوریہ چیز قومی پیداوار، قومی انڈسٹری میں توسیع اور استقامتی معیشت کے ساتھ کوئی تناسب نہیں رکھتی۔

مجلس خبرگان رھبری کی ھیئت رئیسہ کے رکن کا مزید یہ کہنا تھا: آستان قدس رضوی نے سڑکیں بنانے والے پروجیکٹ جیسے چناران۔ مشھد روڈ میں سرمایہ کاری کی ہے ، اگرچہ ایسے پروجیکٹس میں سرمایہ کاری ؛ تجارتی بلڈنگوں کی نسبت زیادہ منفعت والی نہیں ہوتیں، لیکن آستان قدس رضوی کا یہ اقدام زائرین کو رفاہ اور امنیت فراہم کرنے لئے ہے اور یہی ہماری پالیسی اور ھدف ہے۔

حکومتی مصلحتوں کو تشخیص دینے والی کونسل کے رکن نے وضاحت دیتے ہوئے کہا:ماضی میں آستان قدس رضوی فقط اندرونی حساب و کتاب انجام دیتا تھا، لیکن جب سے میں نے یہ عہدہ سنبھالا ہے صوبہ سے باہر بھی حساب و کتاب کے سیسٹم کو شروع کر دیا ہے ، اسی چیز کو مدّ نظر رکھتے ہوئے ملک کے سب سے بڑے حساب کتاب انجام دینے والے انسٹیٹیوٹ کو مدعو کیا ہے تاکہ آستان قدس رضوی کے زیر نظر تمام کمپنیوں کا دقت سے مالی حساب وکتاب کیا جائے۔

حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے اس ملاقات کے دوران ۱۳۹۶ ہجری شمسی میں ہونے والے صدارتی انتخاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے صدارتی انتخابات میں شرکت کی اور یہ شرکت لوگوں اور ماہرین کی متعدد درخواستوں کی وجہ سے تھی؛ اس لئے اگر پھر سے مجھے ماضی میں جانے کا موقع ملے تو یہی فیصلہ کروں گا اور اپنے اس فیصلے پر ذرّہ برابر بھی شرمندہ نہیں ہوں۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬