رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ تمام تر نشیب و فراز کے باوجود ایران اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ برادرانہ اور دوستانہ رہے ہیں۔
انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان پائےجانے والے دیرینہ ثقافتی اور تاریخی رشتوں کو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کی مضبوط بنیاد قرار دیتے ہوئے باہمی تعلقات کے زیادہ سے زیادہ فروغ کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
ایران کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے اور تہران، اسلام آباد تعلقات کے فروغ کے لیے حالات پوری طرح سازگار ہیں۔
انہوں نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کو دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کا اہم ترین شعبہ قرار دیا۔
انہوں کہا کہ دونوں ملکوں کی اقتصادی ضرورتوں اور اچھی ہمسائیگی کے پیش نظر پڑوسیوں کے درمیان تجارتی لین کا فروغ ناگزیر ہوگیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/