28 December 2017 - 23:29
News ID: 432440
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ثقافتی مرکز پر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے کی مذمت کی ہے ۔
بہرام قاسمی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ثقافتی مرکز پر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت ،افغان قوم اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہابی دہشت گرد کسی بھی اسلامی، اخلاقی اور انسانی قانون کے پابند نہیں ہیں اور ان کے وحشیانہ جرائم کے ارتکاب کے نتیجے میں افغان قوم میں مزید اتحاد اور یکجہتی قائم ہوگی اور افغان قوم اور حکومت باہمی اتحاد کے ساتھ داعش دہشت گرد تنظیم کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کابل میں وہابی دہشت گرد تنظیم کے تین دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں 40 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے شہداء میں تین صحافی بھی شامل ہیں۔ دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری سعودی رعب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬