31 December 2017 - 12:05
News ID: 432471
فونت
ایران کے سابق ایرانی وزیر خارجہ :
منوچہر متکی نے کہا کہ انقلاب مخالف عناصر نے گزشتہ ۳۹ سال سے اب تک ہمارے اسلامی نظام پر خدشہ ڈالنا چاہتا تھا مگر بانی اسلامی انقلاب اور ایرانی قوم نے اپنی بہادریوں کے ساتھ ان پر منہ ٹور جواب دے دیا۔
منوچہر متکی

رسا نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق سابق ایرانی وزیر خارجہ نے حالیہ دنوں میں امریکی وزارت خارجہ اور بعض مغربی ممالک کے ایران مخالف بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنے مداخلت کے ساتھ ناکام تجربات کو ٹیسٹ کرتا ہے مگر ایرانی نظام اقتدار کے ساتھ اپنے راستے کو جاری رکھے گا۔

یہ بات '' نے ہفتہ کے روز ایرانی صوبے البرز کے شہر کرج میں 30 دسمبر کے دن کو جب آٹھ سال پہلے انقلاب مخالف عناصر کی سازشوں کے خلاف منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے 30 دسمبر کے دن کو جب آٹھ سال پہلے انقلاب مخالف عناصر کی سازشوں کے خلاف قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی پیروی پر تجدید عہد کا اظہار کیا۔

متکی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ اپنی قوم پر انحصار کرکے سب سے مکمل نظام ہے اور ایرانی عوام نے تمام سخت لمحات میں اپنے تعمیری کردار کا ادا کیا اور 30 دسمبر کا دن قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' کی پیروی پر تجدید عہد کا دن تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایرانی عوام کے درمیان باہمی اتحاد قائم ہوئے تو ہم آٹھ سالہ تحمیلی جنگ کے دوران کی طرح ترقی اور کامیاب ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آٹھ سال سے پہلے (1388 شمسی) ایرانی قوم نے اپنی پرجوش موجودکی گے ساتھ صدارتی انتخابات میں شرکت کی اور ان کا مقصد اسلامی نظام کی کامیابی تھی۔

ایران کے عالمی فورم برائے مذہبی ہماہنگی کے بین الاقوامی امور کے ڈپٹی نے کہا کہ انقلاب مخالف عناصر نے گزشتہ 39 سال سے اب تک ہمارے اسلامی نظام پر خدشہ ڈالنا چاہتا تھا مگر بانی اسلامی انقلاب اور ایرانی قوم نے اپنی بہادریوں کے ساتھ ان پر منہ ٹور جواب دے دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی عوام نے قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی پیروی کرنے اور ان کی ہدایات پر چلنے کے حوالے سے تجدید عہد کا بھی اظہار کیا۔

سابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آٹھ سال پہلے اسی دن ایرانی عوام نے روحانی بصیرت اور قیام عاشورہ کے مقاصد کو اپنے دل و دماغ میں رکھ کر سڑکوں پر آکر اور اسلامی نظام، مادر وطن، شہدا کے خون اور ولایت فقیہ کا بھرپور دفاع کیا۔

خیال رہے کہ آٹھ سال پہلے 30 دسمبر 2009 کے دن (9 دی 1388 ایرانی سال) ایران میں منعقدہ صدارتی انتخابات کے بعد بعض ملک دشمن عناصر نے تہران سمیت بعض شہروں میں ہنگامہ برپا کیا جن کو بیرونی حمایت حاصل تھی مگر ایرانی قوم نے سڑکوں پر آکر ہوئے ملک دشمن عناصر کی ناجائز خواہشات کو مسترد کرتے ہوئے ملکی سالمیت کا بھرپوردفاع کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬