رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مختلف شہروں میں منعقدہ ریلیوں میں شریک عوام نے ملک میں حالیہ بدامنی کے واقعات میں ملوث فسادی عناصر اور قانون توڑنے والوں کی شدید مذمت کی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق مشہد، یاسوج، اصفہان اور بیرجند میں منعقد ہونے والی ان ریلیوں میں ایرانی عوام نے گزشتہ دنوں احتجاجی مظاہروں کی آڑ میں فسادی عناصر کی جانب سے توڑ پھوڑ اور بدامنی پھیلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
گزشتہ دن بھی لاکھوں ایرانی عوام نے ملک کے مختلف حصوں میں فسادی عناصر اور بدامنی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سڑکوں پر آئے۔
ان ریلیوں میں ایرانی قوم نے ملک میں قائم نظام اور اسلامی انقلاب کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے فسادیوں کے عزائم کو مسترد کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں ایران کے بعض شہروں میں مہنگائی کے خلاف پر امن احتجاج کیا گیا جس میں عوام نے حکومت سے مہنگائی اور افراط زر سے متعلق مسائل کے جلد حل کا مطالبہ کیا۔ دشمن عناصر نے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے احتجاجی مظاہروں میں بعض شرپسند عناصر شامل ہوئے جن کا مقصد مختلف شہروں میں پرامن احتجاج کو سیاسی رنگ دینا تھا جس کے بعد ان شرپسند عناصر نے متعدد بینک، گاڑیوں اور پبلک عمارتوں کو نذر آتش کردیا۔
حجت الاسلام صدر حسن روحانی کی قیادت میں ایرانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پرامن احتجاج عوام کا حق ہے اور حکومت ان کی بات سنے گی اور اس مظاہرہ میں شرپسند افراد کے اقدام کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔
ان واقعات کے کچھ ہی دن بعد قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ دشمن وطن عزیز ایرانی قوم کو نقصان پہنچانے اور ملک میں انتشار پھیلانے کے لئے ہمیشہ موقع کی تلاش میں ہے جبکہ حالیہ واقعات میں بھی ملک دشمن عناصر ملوث ہیں۔
انہوں نے ایران میں حالیہ رونما ہونے والے بدامنی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے مزید فرمایا تھا کہ ایران کے دشمنوں نے پیسے، ھتھیار، منفی پالیسی اور اپنے کے جاسوسی اداروں کے ذریعے حالیہ واقعات میں مداخلت کی اور ملک میں قائم اسلامی نظام کو نقصان پہنچانے کے لئے کمر کس لی۔
واضح رہے کہ عوام کی طرف سے شر پسندی کے خلاف لاکھوں کی تعداد میں مظاہرین نے دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیا اور ایران کے تمام شہروں کے حالات پہلے کی طرح پر امن ہے ۔
اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سعودی عرب و امریکا و اسرائیل کے ہاتھوں تشکیل شدہ دہشت گرد گروہ داعش نے شر پسندوں کے خلاف مظاہرہ میں دہشت گردانہ حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی جس کو ایران کی گمنام امام زمانہ عج سپاہی نے ان کو مختلف شہروں سے گرفتار کر لیا اور ان کے تمام منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ /۹۸۹/ف۹۷۳/