05 January 2018 - 18:14
News ID: 432534
فونت
محمد جواد ظریف :
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی عوام کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوہرے معیار پر کڑی تنقید کی ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی عوام کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوہرے معیار پر کڑی تنقید کی ہے۔

محمد جواد ظریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی قوم کا غیرمعمولی احترام کرنے کے لئے عجیب طریقہ اپناتے ہیں۔

ظریف نے مزید کہا کہ ٹرمپ ایک طرف ایرانی قوم کو دہشتگرد اور ان ایرانی شہریوں کے امریکہ کے سفر کو محدود کرواتے ہیں جبکہ دوسری طرف ایرانی عوام کے ساتھ ہمدری جتاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر بچوں کی طرح خلیج فارس کی توہین کرتے ہیں بلکہ وہ ایرانی قوم کو جوہری معاہدے کے ثمرات سے محروم رکھ کر ان کی مدد کرتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬