رسا نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر انٹیلی جنس حجت الاسلام سید محمود علوی نے گزشتہ روز ایرانی صوبے آذربائیجان غربی کے شہر ارومیہ میں ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے تین شہیدوں کے جنازے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس اداروں کے اہلکار، جلد سے خطے میں دہشتگرد تنظیموں کا سخت جواب دیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شہادت، اس سرزمین کے نوجوانوں کی خواہش ہے اور ہمارے نوجوانوں اپنی بہادری اور شجاعت کے ساتھ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ احساس اداروں کی فورسز ہمیشہ شہادت کے لیے تیار ہیں اور کبھی بھی دشمن کو ملک کے امن کو درہم برہم کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔
ایرانی وزیر انٹیلی جینس نے کہا کہ دہشتگرد گروہوں جان لیں کہ وہ ہرگز وطن عزیز کی بہادر قوم کے پختہ ارادے کو کمزور نہیں کر سکتے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ بدھ کے روز ایران کے شمال مغربی صوبے مغربی آذربائیجان میں ایک دہشتگرد گروہ کے عناصر کو پکڑ لیا گیا ہے جو ملک کے حالیہ بدامنی کے واقعات کے دوران قتل و غارت، دھماکے اور فسادات میں ملوث تھے۔
اس آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ چند زخمی ہوگئے۔ دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں تین سیکورٹی اہلکار بھی درجہ شہادت پر فائز ہوئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/