‫‫کیٹیگری‬ :
08 January 2018 - 14:01
News ID: 432575
فونت
تحریک جعفریہ پاکستان کے مرکزی رہنما کی نماز جنازہ آج دن ایک بجے راولپنڈی کی امام بارگاہ یادگار حسین میں ادا کی جائیگی، جس میں جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہونگے۔
حجت الاسلام سید جلیل نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کے داماد حجت الاسلام  سید جلیل نقوی طویل علالت کے بعد راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔

حجت الاسلام  جلیل نقوی کی نماز جنازہ راولپنڈی کی امام بارہ یادگار حسین میں علامہ شیخ محسن نجفی کی اقتدا میں ادا کی گئی۔

اس موقع پر جڑواں شہروں سے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جناہ میں جماعت اسلامی کے رہنما و مرحوم قاضی حسین احمد کے فرزند آصف لقمان قاضی سمیت دیگر مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

آصف لقمان قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ جلیل نقوی کا نقصان امت کا نقصان ہے، ان کی اتحاد امت کے حوالے سے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رہنماوں نے حجت الاسلام جلیل نقوی کے انتقال پر حجت الاسلام و المسلمین ساجد نقوی سے اظہار تعزیت کی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬