10 January 2018 - 15:24
News ID: 433584
فونت
نائجیریا کے شیعہ رہنما شیخ زکزاکی کی صحت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے جنہیں ظالم وہابی نواز حکومت طبی امداد بھی فراہم نہیں کررہی ہے۔
شیخ زکزاکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائجیریا کے شیعہ رہنما شیخ زکزاکی کی صحت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے جنہیں ظالم وہابی نواز حکومت طبی امداد بھی فراہم نہیں کررہی ہے۔

نائجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ زکزاکی کی بیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے والد شیخ زکزاکی کی صحت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے اور جسم مکمل طور پر نہایت ضعیف ہوچکا ہے جبکہ انھیں طبی امداد بھی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔

شیخ زکزاکی کی بیٹی کا کہنا ہے کہ نائجیریا کی حکومت انھیں ڈاکٹر کے پاس لے جانے اور اسپتال منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے جبکہ خود بھی انھیں طبی امداد فراہم نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد کی صحت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے اور روز بروز ان کا جسم کمزور اور ناتواں ہوتا جارہا ہے۔

شیخ زکزاکی کی بیٹی نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ شیخ زکزاکی کے علاج و معالجہ کے سلسلے میں نائجیریا کی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬