10 January 2018 - 14:58
News ID: 433579
فونت
نائجیریا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ۱۰۷ تکفیری دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
داعش دہشتگرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی فوج نے تکفیری دہشت گرد گروہ بوکوحرام کے خلاف آپریشن کرکے 107دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

نائجیریا میں سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے کئی اسلحے کے گودام بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس ملک کی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بوکوحرام کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔ فوج کے ترجمان کے مطابق کئی دیہاتوں کو بوکوحرام کے وجود سے پاک کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ''گامبورو'' نامی شہر کی ایک مسجد میں دھماکہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد نمازی جاں بحق و زخمی ہوئے تھے، اس حملے کی ذمہ داری بوکو حرام نے قبول کی تھی۔

بوکوحرام نامی دہشت گرد تنظیم شمال اور شمال مشرقی نائجیریا کے کئی علاقوں پر قابض ہے اور یہ گروہ بدنام زمانہ دہشتگرد گروہ داعش سے منسلک ہے۔

2009    سے اب تک نائجیریا، چاڈ، نیجر اور کیمرون میں بوکوحرام کے حملوں میں کم ازکم 20 ہزار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور تقریبا 3 میلین کے قریب افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬