10 January 2018 - 15:07
News ID: 433582
فونت
پاکستان اور افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
 دھماکہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان اور افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے قریب جی پی او چوک پر خود کش حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق کل پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی اسمبلی کا اجلاس ختم ہوتے ہی اسمبلی سے تھوڑے فاصلے پر ریڈ زون کے قریب جی پی او چوک پر زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ قریب کھڑی بس کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

وہابی دہشت گرد پاکستان اور افغانستان میں عدم استحکام پیدا کرکے خطے میں امریکہ کو موجود رہنے کا جواز فراہم کررہے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬