رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام شامی وزارت خارجہ کے مراسلوں میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے علاقے میں بدامنی کوہوا دینے اور صورتحال کو مزید پیچیدہ بنانے کے تعلق سے صیہونی حکومت کے مخاصمانہ رویّے کی ایک اور دلیل ہے۔
شامی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شام پر صیہونی حکومت کے حملے دہشت گردوں کی حمایت اور علاقے میں عربوں کی اراضی پر غاصبانہ قبضہ جاری رکھنے کے لئے ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے بھی شام کے دارالحکومت دمشق کے بعض علاقوں پر مارٹر گولوں سے حملے کئے ہیں جن میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔
دہشت گردوں نےدمشق کے علاقوں باب دوما، القصاع اور ضاحیت الاسد پر مارٹرگولوں سے حملے کئے جن میں چار افراد جاں بحق اور سینتیس دیگر زخمی ہوگئے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰