بحرینی عوام نے بحرین کے ممتاز عالم دین شیخ محمود عالی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی صوت المنامہ سے رپورٹ کے مطابق، بحرینی عوام نے کل بحرین کے ممتاز عالم دین شیخ محمود عالی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے بحرین کی امریکہ نواز حکومت کے اقدامات کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شیخ محمود عالی کی فوری رہائی کامطالبہ کیا ۔
مظاہرین نے بحرینی حکومت کے ہاتھوں گرفتار تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نے منگل کے روز بحرین کے ممتاز عالم دین شیخ محمود عالی کو آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت کی پاداش میں 6 ماہ قید کی سزا دی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے