11 January 2018 - 16:36
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 433596
فونت
پاکستان کے چیف جسٹس:
ثاقب نثار نے کہا ہے کہ معصوم بچی زینب قوم کی بیٹی تھی اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعہ سے پوری پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھک گیاہے۔
ثاقب نثار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ معصوم بچی زینب قوم کی بیٹی تھی اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعہ سے پوری پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھک گیاہے۔

الرازی میڈیکل کالج کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے زینب قتل کیس سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے قصور میں معصوم بچی زینب سے زیادتی و قتل کے واقعے کی رپورٹ طلب کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ قصور میں۸ سالہ  زینب کو جنسی زيادتی کے بعد بہیمانہ طور پر قتل کردیا گيا جس  کے خلاف قصور میں دوسرے دن بھی حالات کشیدہ ہیں اور نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے۔

اطلاعات کے مطابق قصورکے تھانہ صدرکی حدود سے ۸ سالہ زینب کے ساتھ زیادتی اورقتل کے بعد صورت حال دوسرے دن بھی خراب ہے اب تک 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬