‫‫کیٹیگری‬ :
13 January 2018 - 11:27
News ID: 433616
فونت
آیت الله مظاهری:
حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ نے کہا : نفاق کے مراتب ہیں ، کبھی شخص بظاھر دیںدار ہے مگر باطن میں بے دین ہے یہ نفاق کا ایک مرحلہ ہے ، اور دوسرا مرحلہ یہ ہے کہ شخص قومی اتحاد کو ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے ، البتہ غِیبت اور سازش بھی نفاق کی نشانیاں ہیں ۔
آیت‌الله مظاهری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر اصفھان سے رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ حضرت آیت الله حسین مظاهری نے اپنی سلسلہ وار قران کریم کی نشست میں جو مسجد امیرالمؤمنین(ع) جی روڈ اصفھان میں منعقد ہوئی کہا: قومی اتحاد کو توڑنے والے منافق ہیں ۔

انہوں نے سوره بقره کی ۲۰۴ ویں آیت «وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یُعْجِبُکَ قَوْلُهُ فِی الْحَیَاةِ الدُّنْیَا وَیُشْهِدُ اللَّهَ عَلَى مَا فِی قَلْبِهِ وَهُوَ أَلَدُّ الْخِصَامِ ۔ ترجمہ : انسانوں میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کی باتیں زندگانی دنیا میںبھلی لگتی ہیں اور وہ اپنے دل کی باتوں پر خدا کو گواہ بناتے ہیں حالانکہ وہ بدترین دشمن ہیں » کی تفسیر میں کہا: مذکورہ آیت صدر اسلام کے منافقین سے مربوط ہے ، صدر اسلام کے منافقین نے مسلمانوں کو بہت تکلیفیں دیں اور اسلام کو کافی نقصان پہونچایا ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے یاد دہانی کی: منافقین ، مسلمانوں سے دوستی کا اظھار کرنے کے باوجود ، مسلمانوں پر دشمن کے حملے کے وقت دشمن کی مدد کرتے اور اسلام کو سنگین چوٹ پہونچاتے تھے ، قران کا کہنا ہے کہ منافقین بظاھر آپ مسلمانوں کے ساتھ ہیں مگر آپ کے خلاف سازش کرتے ہیں اور اگر انہیں موقع مل جائے تو یقینا آپ کا نظام حکومت بھی بدل دیں گے ، یہاں پر اس بات کا اشارہ ضروری ہے کہ مرسل آعظم (ص) کی وفات کے بعد منافقین اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے اور انہوں نے مسلمانوں کو زبردست نقصان پہونچایا ۔

انہوں نے مزید کہا: منافقین ہر نبی(ص) کے دور میں تھے اور انہوں دین الھی کو شدید نقصان پہونچایا ہے ، اسلامی جمھوریہ ایران کے حالیہ حالات بھی منافقین کی سازشوں کا نتیجہ ہے ۔

حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ نے بیان کیا: قران کریم نے منافقین کے سلسلہ میں مسلمانوں کو کافی حد تک متنبہ کیا اور فرمایا کہ اگر ملک منافقین کے ہاتھوں لگ گیا تو ساری چیزیں نابود و ختم ہوجائیں گی ، یہ قوم جب تک مکمل طور سے حکومت کو نابود نہ کرلے سکون سے نہ بیٹھے گی ، منافقین شب و روز بیدار ہیں لہذا ہمیں ہوشیار رہنا چاہئے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ کبھی عوام کی طرف سے ہلکی سی غفلت، دشمن کو بہت بڑا موقع فراہم کردیتی ہے کہا: امام زمانہ(عج) نے اس ۴۰ کی مدت میں اس انقلاب اور اسلامی جمھوریہ ایران کی بخوبی حفاظت کی ہے اور یقینا اس کے بعد بھی حفاظت فرمائیں گے اس کے باوجود ہمیں منافقین اور دشمن کی چالبازیوں اور سازشوں سے غافل نہیں ہونا چاہئے ۔

حضرت آیت الله مظاهری بیان کیا: نفاق کے مراتب ہیں کہ اس کا ایک مرتبہ یہ ہے کہ شخص بظاھر دیںدار ہے مگر باطن میں بے دین ہے ، اور اس کا دوسرا مرتبہ ہے یہ کہ شخص قومی اتحاد کو ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے ، البتہ غییبت اور سازش بھی نفاق کی قسمیں اور نشانیاں ہیں ۔

پیروزی شیعوں کا مقدر ہے

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ تقریبا ۱۳۰ آیتیں امام زمانہ (عج) سے متعلق ہیں کہا: شیعوں کو اس بات پر فخر ہے کہ قران کریم کی آیتیں مسلسل اور پی در پی امام زمانہ (عج) کی جانب اشارہ کرتی ہیں ، سوره قصص میں موجود آیۃ «وعد» وہ آیت ہے جسے امام زمانہ(عج)  سے مخصوص کیا جاسکتا ہے ، اس آیت میں آیا ہے «وَنُرِیدُ أَنْ نَمُنَّ عَلَى الَّذِینَ اسْتُضْعِفُوا فِی الأرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِینَ وَنُمَکِّنَ لَهُمْ فِی الأرْضِ وَنُرِیَ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُودَهُمَا مِنْهُمْ مَا کَانُوا یَحْذَرُونَ ۔ ترجمہ : اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ جن لوگوں کو زمین میں کمزور بنادیا گیا ہے ان پر احسان کریں اور انہیں لوگوں کا پیشوا بنائیں اور زمین کا وارث قرار دیدیں » یہ آیت امام زمانہ (عج) کے ظھور کے بعد شیعوں کی پیروزی کی بیانگر ہے ۔

حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ نے بیان کیا: امام زمانہ (عج) شیعوں کی مدد سے فرعون وقت کی حکومت کو نابود کریں گے اور یہ خدا کا وعدہ ہے کہ شیعوں کو پیروزی نصیب ہوگی ۔

انہوں نے تاکید کی: رسول اسلام(ص)  سے منقول ہے کہ میرا فرزند مھدی(عج) ایک شب و روز میں پوری دنیا پر مسلط ہوگا ، یہ روایت اس بات کی بیانگر ہے کہ بغیر کسی جنگ و جدال اور خون  خرابہ کے دنیا پر امام زمانہ (عج) کی حکومت قائم ہوگی ، امام زمانہ(عج) کے سپاہی پلک جھپکتے سامراجیت کی حکومت پر قبضہ جمائیں گے ، کہ جیسے حضرت سلیمان(ع) کے زمانے میں پلک جھپکتے تخت بلقیس لایا گیا تھا ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے بیان کیا: امام زمانہ(عج) کے دور حکومت میں قرانی تعلیمات و احکامات کو جامہ عمل پہنانے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات ختم ہوجائیں گی ، معاشرہ فقر و تنگدستی سے دور ہوگا ، امام زمانہ(عج) کی شھادت کے بعد اہل بیت علیھم السلام کی ہر ایک فرد زمین پر واپس لوٹے گی اور حکومت کرے گی ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬