رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ پالیسی اور اس کے مؤقف کا مقصد جوہری معاہدے کو جو ایک عالمی دستاویز ہے، نقصان پہنچانے کی مضموم سازش ہے حالانکہ اس معاہدے کو اقوام متحدہ اور جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کی تائید بھی حاصل ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ معاہدے پر نئے سرے سے مذاکرات قابل قبول نہیں لہذا امریکہ کو چاہئیے کہ وہ تکراری دعووں کے بجائے ایران کی طرح اپنے وعدوں پر قائم رہے.
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کل رات ایران کے خلاف جوہری پابندیوں کی معطلی کی توثیق اور ایران کی 14 شخصیات اور اداروں کے خلاف نئی پابندیاں عائد کیں اور امریکی کانگرس کی جانب سے جوہری معاہدے کے حوالے سے نئے قانون پر دستخط کرنےکیلئے 4 شرائط عائد کیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰