14 January 2018 - 13:39
News ID: 433631
فونت
مجلس وحدت مسلمین کے رکن اسمبلی آغا سید محمد رضا کو بلوچستان کی نئی اتحادی حکومت میں تین اہم وزارتوں پر تفویض کردیئے گئے ہیں۔
سید محمد رضا رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے رکن اسمبلی آغا سید محمد رضا کو بلوچستان کی نئی اتحادی حکومت میں تین (۳) اہم وزارتوں ۱-وزارت قانون وپارلیمانی امورو پروسکیوشن، ۲-وزارت جنگلات اور  ۳-وزارت لائیو اسٹاک کے قلمدان تفویض کردیئے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق چیف سیکریٹری بلوچستان اورنگزیب حق نے نومنتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر جاری نوٹیفکیشن میں چودہ ۱۴ وزراء کے ناموں  اور ان کے قلمدانوں کا اعلان کر دیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق وزارت قانون وپارلیمانی امورو پروسکیوشن، وزارت جنگلات اور  وزارت لائیو اسٹاک کے محکمہ جات ایم ڈبلیوایم کے رکن اسمبلی سید محمد رضا کو تفویض کیئے گئے ہیں، چیف سیکریٹری بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے کا عکس ذیل میں موجود ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬