14 January 2018 - 17:47
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 433636
فونت
نیتن یاہو کے دورے کے خلاف عوامی مظاہر :
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سمیت کئی شہروں میں اسرائیل کے دہشت گرد وزیر اعظم نیتن یاہو کے دورے کے خلاف عوامی مظاہرون کا سلسلہ جاری ہے۔
دہلی میں مظاہرہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سمیت کئی شہروں میں اسرائیل کے دہشت گرد وزیر اعظم نیتن یاہو کے دورے کے خلاف عوامی مظاہرون کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دورہ ہندوستان کے خلاف ہندوستان میں عوامی مظاہروں میں تیزی آگئی ہے۔

مولانا جمال احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں ووٹ دیا اور اب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو دعوت دیکر ہندوستانی مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان ایک سیکولر اور امن پسند ملک ہے جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ظالم ، جابر غاصب اور دہشت گرد انسان ہے اور ایسے انسان کو ہمارے ملک کے عوام پسند نہیں کرتے ہیں۔

انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوستانی عوام کے احساسات اور جذبات کا احترام کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم کے دورہ ہند منسوخ کردیں ادھر مولانا کلب جواد نے بھی ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم کا دورہ ہند رد کردے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬