‫‫کیٹیگری‬ :
15 January 2018 - 16:03
News ID: 433649
فونت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افریقی ملکوں کی توہین کرنے پر خود کی ہونے والی ذلت و رسوائی کے بعد کہا ہے کہ وہ نسل پرست اور متعصب نہیں ہیں۔
ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افریقی ملکوں اور اسی طرح ہیٹی اور السالواڈور کی توہین کرنے پر ہونے والی خود اپنی ذلت و رسوائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ وہ نسل پرست اور متعصب نہیں ہیں۔

فلوریڈا میں گولف کلب میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے اب تک جن لوگوں کے انٹرویو کیے ہیں ان سب میں شاید وہ سب سے کم ترین تعصب رکھنے والے اور نسل پرست شخص ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل صدر ٹرمپ نے افریقی ممالک اور ہیٹی اور السلواڈور کے لیے انتہائی بے ہودہ لفظ استعمال کیا تھا اور کہا تھا کہ ان ملکوں کے تارکین وطن کو امریکا میں آنے سے روکنا ہوگا جس کے بعد اقوام متحدہ میں افریقہ کے چون ملکوں کے نمائندوں نے امریکی صدر سے اپنے الفاظ واپس لینے اور باضابطہ طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ہیٹی، بوٹسوانا اور سینیگال نے امریکی سفیروں کو وزارت خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج بھی کیا۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے بھی ٹرمپ کے اس توہین آمیز بیان کو نسل پرستانہ قرار دیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬