‫‫کیٹیگری‬ :
15 January 2018 - 16:04
News ID: 433650
فونت
باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کی زیرقیادت قائم ہونے والے النصر العراق الائنس میں پچاس گروہ اور جماعتیں شامل ہوں گی۔
حیدر العبادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں شرکت کے لئے النصر العراق نامی ایک الائنس تشکیل دیا ہے اور تمام گروہوں اور جماعتوں کو اس الائنس میں شمولیت کی دعوت دی ہے  اور خیال ہے کہ اس الائنس میں شامل ہونے والے گروہوں اور جماعتوں کی تعداد پچاس پہنچ جائے گی۔

عراق کی عصائب اہل حق تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن محمود الربیعی نے اعلان کیا ہے کہ اس الائنس کو اور بڑا کرنے کی کوشش جاری ہے اور انتخابات میں شرکت کے حوالے سے یہ اب تک کا سب سے بڑا الائنس حیدر العبادی کی زیرقیادت یہ الائنس چودہ جنوری کو قائم ہوا ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں اس سال بارہ مئی کو پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں جن میں شرکت کے لئے مختلف جماعتوں کی جانب سے اتحاد تشکیل دیئے جانے کی کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬