16 January 2018 - 17:18
News ID: 433660
فونت
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر :
ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ امریکہ، دنیا بھر میں ممالک کے درمیان تفرقہ ڈالنے کے لیے دہشتگردوں کی بھرپور حمایت کر رہا ہے۔
ڈاکٹر علی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے دنیا کے ممالک کے درمیان باہمی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ ہرزہ سرائیوں سے امریکی حکمرانوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

یہ بات، علی لاریجانی نے تہران میں منعقدہ 13ویں اسلامی پارلیمانی یونین کانفرنس کے موقع پر مغربی افریقی ملک گنی بساؤ کے اسپیکر چپریانو ماساما کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئےکہی۔

انہوں نے گنی بساؤ کو ایران کا قریبی دوست قرار دیتے ہوئے بعض ممالک خاص طور پر افریقی ریاستوں کے خلاف امریکی صدر کے حالیہ توہین آمیز بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، دنیا بھر میں ممالک کے درمیان تفرقہ ڈالنے کے لیے دہشتگردوں کی بھرپور حمایت کر رہا ہے۔

اس موقع میں گنی بساؤ کے اسپیکر نے ایران کو ایک بڑا ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ سب شعبوں میں باہمی تعلقات بڑھانے پر تیار ہیں۔

انہوں نے امریکہ کی جانب سے ایران مخالف ظالمانہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے افریقی ممالک کے خلاف ٹرمپ کے حالیہ شرمناک بیانات کی تنقید کی۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کا 20 ویں اجلاس کا پیر کے روز ایرانی دارالحکومت تہران میں آغاز ہو گیا جس میں 44ممالک کی پارلیمنٹ کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔

اسلامی پارلیمنٹ اور اسپیکرز کانفرنس 17 جنوری تک جاری رہے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬