رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، شمال خراسان میں ولی فقیہ کے نمائنده اورشھر بجنورد کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین ابوالقاسم یعقوبی نے ہجرت علماء کونسل کے اراکین سے ملاقات میں کہا: عصر حاضر میں تبلیغ دین اسلام کی خاص اہمیت ہے ، تمام مسئولین خصوصا طلاب و علماء اس راہ میں موجود مشکلات و موانع کو برطرف کرنے کی کوشش کریں اور اپنے مقاصد کی تکمیل میں کمر کس لیں ۔
انہوں نے یاد دہانی کی: پروپگنڈے ، فحشا اور مرد و زن کی شہوانی آزادی کی ترویج کے حوالے سے دشمن کے مسلسل حملے کے پیش نظر اگر ہم نے دیر میں اقدام کیا تو یقینا سنگین نقصان اٹھائیں گے ، اس حوالے سے حوزہ علمیہ میں موجود مناسب اقدامات و طور و طریقے کا استعمال کرتے ہوئے علم دین کی تبلیغ بہت ضروری ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین یعقوبی نے اسکولوں میں طالبات کے مشورہ کے لئے جامعۃ الزھراء کی تعلیم یافتہ طالبات کی موجودگی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عصر حاضر میں دشمن نے اپنا تمام تر سرمایہ جوانوں اور نوجوانوں کو منحرف کرنے کے لئے لگا دیا ہے لہذا اسکولوں میں ہوشیار، چابک اور تیز رفتار مشاورین کی موجودگی ایک ضرورت ہے ۔
صوبہ شمال خراسان کے حوزات علمیہ کی کونسل کے رکن نے کہا: بہت سارے علماء نے تمام مشکلات اور دشواریوں کے باوجود تبلیغ دین کی غرض سے اپنے خانوادہ کے ہمراہ دیہاتوں میں مہاجرت کرلی ہے ، تبلیغ دین اسلام کی راہ میں انکی بلند ہمتی قابل داد و ستائش ہے ۔
انہوں ںے مزید کہا: ملک کی ذمہ دار شخصیتیں اور حکمراں، علماء کی ہمیت کو داد دیں اور تحسین کریں اور ان کی مالی امداد و پشت و پناہی کی کوشش کریں ۔
شمال خراسان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے تاکید کی: تبلیغ دین کی غرض سے ہجرت کرنے والے علماء کی مشکلات کے حل کے لئے مختلف و متعدد نشستیں منعقد کی گئیں مگر افسوس فقط تکلفات اور وعدہ کی حد تک ہی رہ گئیں ، ضروری ہے کہ اس راہ میں موجود مشکلات کو حل کیا جائے اور اس سلسلے میں مناسب پروگرام بنائے جائیں ۔
حجت الاسلام والمسلمین یعقوبی نے ملک کی ذمہ دار اور منصب دار شخصیتوں سے درخواست کی کہ مستقل رابطے قائم رکھتے ہوئے تبلیغ کے مہاجر علماء کی مشکلات کو حل کریں ۔/۹۸۸/ ن۹۷۵