بہروز کمالوندی :
روسی ماہرین پر مشتمل ایک تکنیکی وفد اتوار کے روز ایران کے دورے پر پہنچے گا جس کا مقصد فردو جوہری پلانٹ میں مستحکم آاسوٹوپ کے نظام کو نصب کرنا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی ماہرین پر مشتمل ایک تکنیکی وفد اتوار کے روز ایران کے دورے پر پہنچے گا جس کا مقصد فردو جوہری پلانٹ میں مستحکم آاسوٹوپ کے نظام کو نصب کرنا ہے۔
یہ بات ایران کے جوہری توانائی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے ارنا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ روسی ٹیم فردو پلانٹ کا دورہ کرنے کے علاوہ مستحکم آاسوٹوپ نظام کو نصب بھی کرے گی۔
کمالوندی نے کہا کہ گزشتہ سال ایران اور روس کے درمیان پائیدار آاسوٹوپ پروگرام کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے ماہرین نے مختلف دورے بھی کئے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت فردو پلانٹ میں بعض سسٹم کو نصب کیا جارہا ہے اور اتوار کے روز روسی ماہرین پہنچنے کے بعد دوسرے سسٹم کی تنصیب کا عمل شروع ہوگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے