06 February 2018 - 13:25
News ID: 434921
فونت
جنرل حسین سلامی :
ایرانی پاسدران انقلاب فورس کے نائب کمانڈر نے کہا ہے کہ فوجی محاذ میں دشمنوں کے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ہے اور آج دشمنوں کے مفادات کے خلاف عسکری قابلیت کے استعمال میں ایران ایک قدم آگے ہے۔
جنرل حسین سلامی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسدران انقلاب فورس کے نائب کمانڈر نے کہا ہے کہ آج وطن عزیز ایران کے دشمنوں کو فوجی اور جنگ کے ہر محاذ میں پسپا کرنے کے علاوہ عسکری قابلیت میں دشمنوں سے ایک قدم آگے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے حکومتی اور عسکری حکا کی مشترکہ نشست میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی محاذ میں دشمنوں کے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ہے اور آج دشمنوں کے مفادات کے خلاف عسکری قابلیت کے استعمال میں ایران ایک قدم آگے ہے۔

انہوں نے اسلامی نظام کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کی عظمت ہماری سمجھ سے باہر ہے۔

ایرانی جنرل نے بتایا کہ دشمنوں نے گزشتہ 40 برسوں کے دوران ایران کے اسلامی نظام کو شکست دینے کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا لیکن وہ اس حوالے سے کامیاب نہ ہوئیں۔

انہوں نے ایران کی میزائل طاقت کی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم آج کروز میزائل کے ساتھ ساتھ بیلسٹک میزائل کو لانچ کرتے ہیں اور یہ ٹیکنالوجی، نہ امریکہ نہ روس صرف ایران سے تعلق رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کوئی ملک کے ساتھ فوجی جنگ کا ارادہ نہیں رکھتا ہے تو اگر کوئی ملک ایران کے ساتھ جنگ کرنے کا ارادہ رکھے یقینی طور اس حوالے سے مایوس اور ناکام ہوجائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬