رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کی اقتصادی تنظیم کے ماتحت کمپنیوں اور انجمنوں کے سربراہان اوران کے معاونین کا تیسرا سیمینار منعقد ہوا، اس سیمینار میں انجینئر محمد رضا عطار زادہ نے عشرہ فجر کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا : ہر سال عشرہ فجر کے دوران انقلاب کی ترقی کے لئے اہم اقدامات کئے جانے چاہئے، کیونکہ ان دنوں میں لوگ میدان میں حاضر ہیں ۔ خداند متعال کے فضل انقلاب کے بعد سے اب تک بہت زیادہ ترقی و پیشرفت ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا؛ معاشرے کو انقلاب کے راستے پر چلانے کےلئے ہر شعبہ میں مدیریت ضروری ہے اور اسی چیز کو مدّ نظر رکھتے ہوئے رضوی اقتصادی تنظیم بھی تمام مؤسسوں اورماتحت ادارہ کے سربران اور معاونین کی مدد سے اس میں توسیع دینا چاہتی ہے۔
انجینئر عطار زادہ نے بتایا: ہمیں کوشش کر کے ایسی مدیریت کرنی چاہئے کہ دنیا ہم سے مدیریت سیکھے اور مدیریت کرنے کے طریقے اور قوانین ہم سے لے۔ کیونکہ ایران میں مدیریت کا جذبہ مادی نہیں ، بلکہ معنوی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایک ترقی یافتہ معاشرکے کی جانب بڑھ رہا ہے۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا؛ رضوی اقتصادی تنظیم کے لئے تین اہم ذمہ داریوں کو مدّ نظر رکھا گیا ہے جن میں سے ایک یہ ہے وقف کئے جانے والی چیزوں سے صحیح اور مکمل فائدہ اٹھایا جانا چاہئے کیونکہ ہم لوگوں کے اموال کے امین ہیں اس لئے ضروری ہے کہ اس مال کو صحیح جگہ پر استعمال کیا جائے ۔
انجینئر عطار زادہ نےاستقامتی معیشت کے ہدف کو پورا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا: رضوی اقتصادی تنظیم کے ماتحت تمام ادارے اور تنظیموں کو چاہئے کہ وہ استقامتی معیشت کے ہدف کو اصلی شیڈول قرار دیں اور اس کو پورا کرنے کے لئے تلاش و کوشش کریں۔
انہوں نے بتایا: انہوں نے بتایا کہ اس تنظیم کی تیسری اہم ترین ذمہ داری زائرین ، مجاورین اور غریبوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے ، اس ہدف تک پہنچنے کے لئے ہر شخص کو سنجیدگی سے کوشش کرنی ہو گی۔
انجینئر عطار زادہ نے انسانی سرمایہ کو رضوی معیشتی تنظیم کا اہم ترین عنصر جانتے ہوئے کہا: یہ عظیم سرمایہ امام رضا علیہ السلام کے لطف و کرم سے عظیم اور اہم ترین کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا: کارکنوں میں کام کا جذبہ پیدا کرنا ؛ مدیریت کوبہتر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ، خدا کے لطف و کرم اور امام رضا علیہ السلام کے وجود با برکت اوراسی طرح انقلابی و مومن افراد کی کاوشوں سے اسلامی مدیریت کو توسیع دے سکتے ہیں۔
انجینئر عطار زادہ نے رضوی اقتصادی تنظیم میں تمام افراد کے درمیان عدالت محوری پر زور دیتے ہوئے کہا: بی عدالتی کا احساس ؛ کام کرنے کے جذبہ کو کم کردیتا ہے اور ہمیں چاہئے کہ اس طرح سے کام انجام دیں تاکہ سربراہان اور کارکنان کے درمیان فاصلہ نہ پڑے؛ اور اسی طرح مدیریت کے شعبہ میں کارکنوں کو اچھی تاثیرحاصل ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ سربراہان کومدیریت کے شعبہ میں تمام معلومات ہونی چاہئیں اور گذشتہ تجربوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/