11 February 2018 - 13:35
News ID: 434984
فونت
علی شمخانی :
اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ناجائز ریاست کو اپنے وحشیانہ اقدامات کے ڈوٹوک جواب پر تیار رہنا چاہیئے۔ رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی نے اتوار کے روز تہران می
علی شمخانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی نے اتوار کے روز تہران میں اسلامی انقلاب کی 39ویں سالگرہ کی مناسبت سے یوم آزادی کی ریلی میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست کے غاصب حکمران جان لیں کہ مارو اور بھاگو کا دور ختم ہوچکار ہے اور جارحیت کرنے والوں کو اس اقدام کا انجام بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے شامی فوج کی جانب سے ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے صہیونی جنگی جہاز کو مار گرائے جانے کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ صہیونیوں کو اپنی جارحیت کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔

شمخانی نے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمتی فرنٹ اور مزاحمتی عمل کے جاری رہنے سے ہی خطے میں امریکہ اور صہیونیوں کی سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کی انقلابی ریلیوں میں ایران کی بہادر قوم کی تاریخ شرکت کا یہی پیغام ہے کہ عوام دشمنوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں اور وہ ہرگز اغیار کو وطن عزیز ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں کہا کہ ایرانی غیرتمند عوام اپنی ہوشیاری کے ساتھ اسلامی نظام سے کھڑا رہا ہے۔

ایڈمیرل شمخانی نے کہا کہ ہمارے عوام دشمنوں کی سازشوں پر واقف ہے اور آج یوم آزادی کی ریلیوں میں مختلف قوموں کے جوانوں کی موجودگی اس حقیقت کی نشاندہی کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری قوم کی عظیم موجودگی کا مقصد یہ ہے کہ وہ ہرگز دشمنوں کی سازشوں اور دھمکیوں کی وجہ سے اپنی طاقت واپس نہیں جائے گی۔

انہوں نے ٹرمپ کی جانب سے القدس شریف کو ناجائز صہیونی ریاست کے دارالحکومت بنانے کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا ایسا فیصلہ ایک اسٹریٹجک غلطی تھی جس سے داعش دہشتگرد گروہوں کے حامیوں کے مقاصد کے برعکس ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ مسئلہ فلسطین اسلامی دنیا کا اہم مسئلہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹرمپ کا فیصلہ اسلامی دنیا اور تمام ادیان الہی کے پیروکاروں کے درمیان باہمی اتحاد اور یکجہتی کی مزید مضبوطی کا باعث ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمتی سفارتکاری کا تسلسل ناجائز صہیونی ریاست اور امریکہ کے بیوقوفانہ اقدامات سے مقابلے کرنے کا واحد راستہ ہے۔

ایرانی اعلی قومی سلامتی سیکریٹری جنرل نے شامی فوج کے ذریعہ جابر صہیونی حکومت کے جنگی میزائل کی تباہی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ناجائز ریاست کو اپنے وحشیانہ اقدامات کے ڈوٹوک جواب پر تیار رہنا چاہیئے۔

انہوں نے ایران میں حالیہ بدامنی کے واقعات کو ٹرمپ کی جانب سے ایران مخالف اقدامات کے تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم اپنی تمام تنقیدوں کے باوجود ملک کی علاقائی سالمیت پر زور دے کر اندرونی مسائل میں غیرملکی طاقتوں کی مداخلت کی اجازت نہیں دے گی۔

ایڈمیرل شمخانی نے جوہری معاہدے کے حوالے سے کہا کہ اس عالمی معاہدے پر از سر نو مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں اور فریقین اپنی جگہ کے تحفظ کے لئے اس کے نفاذ پر مجبور ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬