‫‫کیٹیگری‬ :
13 February 2018 - 13:50
News ID: 435010
فونت
حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ فکر خمینیؒ عالمی رخ اختیار کر چکی ہے، جس سے مستکبرین کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔
حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انقلاب اسلامی کی ۳۹ ویں سالگرہ کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ دنیائے کفر و طاغوت کی تمام تر سازشوں کے باوجود انقلاب اسلامی اور فکر خمینیؒ عالمی رخ اختیار کر چکی ہے، جس سے مستکبرین کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔

انہوں نے بیان کیا کہ دنیا اس عالمی انقلاب کی طرف بڑھ رہی ہے جو اقوام عالم کے لئے عدل و انصاف اور امن و ترقی کی بشارت لائے گا، ایسے صالح بندوں کی عالمی حکومت جو اپنے پاکیزہ کردار کے باعث عالم انسانیت کے لئے خیر و سعادت ہوں گے۔

انہوں نے تاکید کی کہ نظام ولایت آج تیزی سے عروج کا سفر طے کر رہا ہے اور تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے عالمی استکباری اور استعماری نظام کو چیلنج کر رہا ہے۔          

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی نور ولایت کی تجلی بن کر چمکا جس نے دنیا کے اندھیروں کو روشنی سے بدل دیا۔امام زمانہؑ کے عالمی انقلاب کے لئے عالمی انقلابی تحریک کا وجود ناگزیر ہے، جو عالمی الٰہی نظام کے لئے زمینہ سازی کرے۔  نائیجریا سے لے کر یمن تک نظام ولایت سے وابستہ انقلابی تحریکیں صبح روشن اور تابناک مستقبل کی نوید ہیں جب مستضعفین کے ہاتھوں ظالموں کے تخت و تاج تاراج ہوں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬