‫‫کیٹیگری‬ :
02 March 2018 - 23:28
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435215
فونت
رہبر انقلاب اسلامی:
رہبر انقلاب اسلامی نے شہید صدوق اور گلپایگان شہر کے ۳۷۲ شہداء کے سیمینار منعقد کرنے والوں سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر شہادت کو با عزت موت قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ شہادت خدا سے بہترین معاملہ ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید صدوق اور گلپایگان شہر کے 372 شہداء کے لئے منعقد کرنے والے سیمینار کے منتظمین نے 5 فروری کو رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات کو کل رات منعقد ہونے والے سیمینار کے موقع پر حاضرین کے لئے پڑھ کر سنایا گیا۔

حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنہ ای نے اس ملاقات میں گلپایگان شہر کو علم و عمل اور علماء دین کا شہر قرار دیتے ہوئے اس شہر کے شہداء کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اس شہر نے شہید صدوق جیسے شہید کا نذرانہ پیش کیا جنہوں نے عوام کی خدمت کی اور طاغوتی حکومت کے خلاف جدوجہد کی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے راہ خدا میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو با فضیلت قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ آخر کار ایک دن انسان کو اس دار فانی سے کوچ کر جانا ہے لیکن شہداء کا کام بہت گرانبہا ہے، شہداء خدا سے شہادت جیسی عظیم موت کا بہترین معاملہ کرکے شہادت کی منزل پر فائز ہو کر خدا سے بہشت حاصل کرتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬