09 March 2018 - 23:42
News ID: 435300
فونت
نقوی حسینی:
ایرانی پارلیمنٹ میں عالمی سیاست اور قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے لندن میں اسلامی جمھوریہ ایران کی سفارت پر ہونے والے حملہ پر عکس العمل پیش کرتے ہوئے کہا: انگلینڈ حکومت سفارت ایران پر ہونے والے حملہ کے سلسلے میں جوابدہ ہے ۔
سید حسین نقوی حسینی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ میں عالمی سیاست و قومی سلامتی کونسل کے ترجمان اور پارلیمںٹ میں شھر ورامین کے عوامی نمائندہ سید حسین نقوی حسینی نے فارس نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں لندن میں اسلامی جمھوریہ ایران کی سفارت پر ہونے والے حملہ پر شدید عکس العمل پیش کیا ۔

انہوں نے کہا: لندن میں اسلامی جمھوری ایران کی سفارت کے تحفظ کی ذمہ داری انگلینڈ حکومت پر ہے لہذا انہیں اس سلسلے میں جوابدہ ہونا چاہئے ۔

نقوی حسینی نے مزید کہا: پارلیمنٹ کی عالمی سیاست و قومی سلامتی کونسل اس مسئلہ کا بغور جائزہ لے گی تاکہ اس کے تمام گوشہ واضح اور شفاف ہوسکیں ۔

انہوں نے بیان کیا: ڈپلومیٹیک شعبہ سے بھی اس حملہ کے سلسلے میں توضیحات طلب کی جائیں گی ۔/۹۸۸/ن ۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬