رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سفیر حمید بعیدی نژاد نے کہا کہ اس واقعے کا طریقہ کار اور سفارت خانے پر حملہ،علاقائی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہی نہیں ہے بلکہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ حملہ آور مکمل تیاری اور واضح مقاصد کے ساتھ حملہ کرنے آئے تھے۔
بعیدی نژاد نے کہا کہ چار افراد کو لندن پولیس نے گرفتار کیا لیکن سوال یہ ہے کہ ان لوگوں کو فورا ہی چھوڑ کیوں دیا گیا۔
ایرانی سفیر نے کہا ہے پیر کے روز برطانوی سیکورٹی حکام کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں سفارت خانے پر حملے کا جائزہ لیا جائے گا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ برطانوی پولیس کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں حملہ آوروں کے خفیہ مقاصد کے حوالے سے پائی جانے والی تشویش دور کرنے میں مدد ملے گی۔
قابل ذکر ہے کہ خود کومنحرف شیرازی فرقہ کا حامی کہنے والے افراد نے جمعے کی شام لندن میں ایران کے سفارت خانہ پر حملہ کیا تھا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰