12 March 2018 - 13:42
News ID: 435323
فونت
تہران کے ایک اسپتال میں حوزہ علمیہ قم کے ممتازاستاد آیت اللہ شیخ نصر اللہ شاہ آبادی کا انتقال ہوگیا۔
 آیت اللہ شیخ  نصر اللہ شاہ آبادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے ایک اسپتال میں حوزہ علمیہ قم کے ممتازاستاد آیت اللہ شیخ  نصر اللہ شاہ آبادی کا انتقال ہوگیا۔

مرحوم آیت اللہ شیخ نصر اللہ شاہ آبادی 28 شعبان المعظم 1350 ہجری قمری مطابق 2 مہر 1309 ہجری شمسی میں علمی اور مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے آپ کے والد بزرگوار حضرت آیت اللہ العظمی میرزا محمد علی شاہ آبادی عظیم عارف اور حضرت امام خمینی (رہ) کے استاد تھے۔

مرحوم آیت اللہ نصر اللہ شاہ آبادی نے حضرت امام خمینی (رہ) ، مرحوم آیت اللہ العظمی خوئی ، سید محمد روحانی، سید عبدالہادی شیرازی ، شیخ حسین حلی ، حاج شیخ محمود شاہرودی اور آیت اللہ العظمی بروجردی جیسے بزرگ علماء کے حضور علمی فیض حاصل کیا اور 30 سال کی عمر میں درجہ اجتہاد پر فائز ہوگئے۔

مرحوم آیت اللہ نصر اللہ شاہ آبادی کا آج صبح طویل علالت کے بعد تہران کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬