‫‫کیٹیگری‬ :
07 April 2018 - 19:32
News ID: 435506
فونت
کرگل کشمیر میں چھٹا امیرالمؤمنین(ع) ثقافتی فیسٹیول روضہ عباس علمدار کے تعاون سے منعقد کیا گیا ۔
امیرالمؤمنین ثقافتی فیسٹیول /کرگل امیرالمؤمنین ثقافتی فیسٹیول /کرگل

رسا نیوز ایجنسی کی الکفیل ویب سایٹ سے رپورٹ کے مطابق ، چھٹا امیرالمؤمنین(ع) ثقافتی فیسٹیول گذشتہ روز سے کارگل کے حوزہ علمیہ «الاثنی عشریة» میں روضہ حضرت عباس علمدار کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے جو تین دن تک جاری رہے گا ۔

چھٹے امیرالمؤمنین(ع) ثقافتی فیسٹیول میں ہندوستان کے کارگل شہر کے مدارس اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور دیگر دانشور شامل ہیں ،افتتاحی تقریب کا آغاز آستانہ عباسی کے قاری لیث عبیدی کی تلاوت سے ہوا جسکے بعد روضہ حضرت عباس علمدار کے وفد کے سربراہ عقیل عیدالحسین یاسری نے خطاب کیا۔

ثقافتی فیسٹیول پروگرام سے شیخ مهدی محمدی ، کارگل شہر کے معروف سنی عالم دین شیخ تسلیم عارف اور صوفی مسلک کے  شیح محمدباقر شاه نے بھی خطاب کیا ۔

تقریب میں شعراء نے اهل بیت(ع)  کی شان میں عقیدت کا اظھار کیا جبکہ نماز باجماعت روضہ عباسی کے عالم دین «سید ابراهیم فاضل» کی امامت میں ادا کی گیی۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬