رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق آیت الله سید جعفر سیدان نے اپنے درس اخلاق میں ہشام سے خطاب امام موسی ابن جعفر(ع) سے ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : جس شخص کو بھی خداوند عالم نے تین چیز عنایت کی ہے اس کی عزت افزائی کی ہے ۔ وہ علم جو اس کو جہل سے دور کرے ، وہ عقل جو اس کو نفس پرستی سے دور اور وہ بے محتاجی جو اس کو غربت سے دور کرے یہ خداوند عالم کی طرف سے بندے کی عزت افزائی ہے ۔
حوزہ علمیہ خراسان میں اعلی سطح کے استاد نے اس اشارہ کے ساتھ کہ اہل بیت علیہم السلام کے بیانات نور ہیں اور اس کے مطالب انسان کو ترقی و تکامل کی طرف ہدایت کرتیں ہیں بیان کیا : ان لوگوں کے بعض بیانات ایک دوسرے کے بنسبت نورانیت میں شدت و ضعف کے حامل ہیں اور یہ فرق مواقع و مناسبات یا مخاطبان کی وجہ سے ہے ۔
آیت الله سیدان نے اہل بیت علیہم السلام کے بیانات کو انسان کی تکامل و ترقی میں بے مثال جانا ہے اور بیان کیا : یہ بیانات ہمارے عقیدتی مسائل میں ہماری فکر کو غلط و باطل فکر سے پاک کرتا ہے اور عملی مسائل میں ہمارے رویہ کو غلط رفتار سے دور رکھتا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۷/