06 April 2018 - 11:32
News ID: 435496
فونت
سعودی اتحاد کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملے میں تقریبا ایک سو سعودی اتحادی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
  یمنی فوجی

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صعنا میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ حجہ کے علاقے صحرائے میدی میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر زبردست حملے کیے ہیں۔المزارع اور المخازن سیکٹروں سے کیے جانے والے ان حملوں میں سعودی اتحاد کے چورانوے فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق سوڈان سے بتایا جاتا ہے۔ اس سے پہلے سوڈانی فوجیوں نے سعودی عرب کے فضائی حملوں کے شیلٹر میں صحرائے میدی پر حملے شروع کیے تھے۔یمنی فوج نے جوابی حملے کرکے سعودی اتحاد کے ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں چورانوے اتحادی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔سوڈانی حکومت نے سعودی عرب سے مالی امداد کے بدلے اپنے سیکڑوں فوجیوں کو یمن کی جنگ میں جھونک دیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬